Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ

پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار سے بڑھ گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا سے 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 567 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اتوار کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 23 ہزار سے زائد ہے۔
اب تک پاکستان میں اس وبا سے چھ ہزار 654 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

کچھ عرصہ قبل تک ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر چھ ہزار رہ گئی تھی لیکن اب یہ نو ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 65 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کورونا میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ  سات ہزار 69 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق اس وقت پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور بلوچستان میں کورونا کا کوئی مریض ونٹی لیٹر پر نہیں۔
پاکستان کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص 1912 ونٹی لیڑز میں سے صرف 74 پر مریض موجود ہیں۔
سندھ میں سب سے زیادہ افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں جن کی تعداد دو ہزار 579 ہے۔
پنجاب میں اب تک دو ہزار 298 افراد وبا کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ کے پی میں  ایک ہزار265، اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 147، گلگت بلتستان میں 90 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اب تک 81 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: