پاکستان کے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا کے 73 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق کیسز گذشتہ دو ماہ کے دوران ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا نے اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے ٹویٹ کیا تھا کہ اسلام آباد میں ایک دن میں ستر سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پنجاب: کورونا کیسز کی غلط رپورٹنگ کی تحقیقات شروعNode ID: 506401
-
’سکولوں میں کورونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا‘Node ID: 506591
-
ٹائیفائیڈ کی ادویات بے اثر کیوں؟Node ID: 507346
انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے سکولوں سے لیے گئے نمونوں کی بنیاد پر ٹریسنگ کی جارہی ہے۔
ان کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں کی نقل و حرکت میں اضافہ ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’ہم کوشش کر رہے ہیں کہ لوگ ایس و پیز پر عمل درآمد کریں ورنہ ہم ایسے ریستوران اور دفاتر سیل کر دیں گے جہاں دو سے زائد کورونا کیسز سامنے آئیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سب سے زیادہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ گئی ہے، پہلے ایک سو ٹیسٹ میں سے اعشاریہ ایک فیصد کیسز مثبت آتے تھے، اب سو میں دو اعشاریہ ایک فیصد کیسز مثبت آ رہے ہیں۔‘
Highest number of cases in last 2 months in Islamabad. Everyone please be every careful. https://t.co/ygkmbXRe9I
— Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) September 27, 2020