Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں ہنڈی کا کاروبار کرنے والے غیر ملکی گرفتار 

دس لاکھ ریال غیر قانونی طریقے سے  بیرون ملک بھیجے تھے( فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں حائل پولیس نے دس لاکھ ریال غیر قانونی طریقے سے  بیرون ملک بھجوانے پر تین غیر ملکیو ں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق حائل پولیس کے ترجمان طارق النصار نے بتایا کہ بنگلہ دیشی کارکن ہنڈی کا کاروبار کررہے تھے۔ وہ ترسیل زر کا کام اپنے طور پر منظم طریقے کرکے یہ  سمجھ رہے تھے کہ ان کی غیر قانونی سرگرمیوں کو پکڑا نہیں جا سکتا۔
ترجمان نے کہا کہ بنگلہ دیشی کارکن ترسیل زر کے لیے تجارتی اداروں کے بینک اکاؤنٹ استعمال کررہے تھے۔ اکاونٹس سے ترسیل زر کے معاملات کا ریکارڈ چیک کرکے بنگلہ دیشی کارکنان کی سرگرمیوں کا پتہ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ تینوں ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: