Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمبابوے کے خلاف 22 رکنی سکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سیریز کے لیے 22 کھلاڑیوں پر مشتمل ممکنہ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پیر کے روز زمبابوے کے خلاف کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق نے بتایا کہ ٹیم میں فخر زمان، حارث سہیل، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، بابر اعظم، حیدر علی، افتخار احمد شامل ہیں۔
دورہ پاکستان پر آنے والی زمبابوے کی ٹیم میزبان سائیڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے شیڈول کے مطابق تینوں ایک روزہ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 30 اکتوبر، یکم نومبر اور تین نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور قذافی سٹیڈیم میں سات نومبر، آٹھ نومبر اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔
ممکنہ سکواڈ کے اعلان کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی غرض سے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے

قبل ازیں پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ٹاونگوا موکہلانی اور قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر گومور مکونی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

شیئر: