Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی: بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

بابر اعظم کے علاوہ شاہین آفرید نے 39 وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کیا۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستانی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں سال بھر کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز جبکہ شاہین آفریدی سب سے زیادہ وکٹیں لے کر دوسروں سے آگے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے اعدادوشمار کے مطابق بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنی بیٹنگ سے شائقین کرکٹ کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے سال 2020 میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 942 رنز بنائے ہیں جو کسی بھی بیٹسمین کی جانب سے اس سال کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

 دوسری جانب بولنگ کیٹیگری میں بھی پاکستانی بولر شاہین آفریدی ٹاپ پر ہیں۔ انہوں نے سال 2020 میں 39 وکٹیں حاصل کی ہیں جو کسی بھی بولر کی جانب سے اس سال کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو کرکٹ ماہرین و ناقدین کے ساتھ ساتھ شائقین کی جانب سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

محمد مدثر نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا ہے کہ بڑا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو دباؤ میں بھی ہمیشہ اپنا فوکس برقرار رکھتا ہے۔
زوریز خان نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کی بہترین خصوصیت یہی ہے کہ وہ ہمیشہ سیکھتا ہے، اور بہتر سے بہتر ہوتا جاتا ہے اور بابر اعظم بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔ ’ان کی بہترین خصوصیت یہی ہے کہ وہ مستقل مزاجی سے اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں اور ہمیں ان کی بیٹنگ دیکھ کر کبھی بوریت محسوس نہیں ہوتی اور ہمیشہ اچھا محسوس ہوتا ہے۔‘

ایک اور ٹوئٹر صارف اسفند یار بلوچ کا کہنا ہے کہ ’آج کل پاکستان کرکٹ ٹیم میں جوش و جذبے کی کمی ہے، ہمیں شاہین آفریدی جیسے بولرز کی ضرورت ہے۔‘

چیتو بیئرڈ گائے نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’میرے الفاظ یاد رکھے جائیں، شاہین آفریدی مستقبل کے وسیم اکرم ہوں گے۔‘

دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو دباؤ میں دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کو سہارا دیا ہے۔ طویل عرصے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسے ہی بولر اور بیٹسمین کی ضرورت تھی۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: