Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی کورونا کا شکار

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ ’کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے‘ (فوٹو: اے ایف پی)
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پیر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ ’کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’مجھے کورونا وائرس کی بہت کم علامات ظاہر ہوئی ہیں اور میں گھر سے ہی اپنے سرکاری فرائض انجام دیتی رہوں گی۔‘
ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے قبل بھی کئی اہم حکومتی شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔
ان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور چیئرمین ہلال احمر ابرارالحق شامل ہیں۔

شیئر: