Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کی زیارت کےلیے ’زائروں‘ ایپ

زائروں ایپ کا ترجمہ مختلف زبانوں میں ہوگا۔(فوٹو ٹوئٹر)
مسجد نبوی انتظامیہ کے ترجمان جمعان العسیری نے کہا ہے کہ ’زائروں‘ ایپ آئندہ چند روز کے دوران سمارٹ فونز پر مہیا ہوگی۔  
’السعودیہ چینل‘کے خصوصی پروگرام ’صباح السعودیہ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے العیسری نے بتایا کہ زائروں ایپ کا ترجمہ مختلف زبانوں میں ہوگا۔ اس ایپ کے ذریعے زائرین مسجد نبوی آسانی سے آجاسکیں گے۔ وہاں عبادت اور زیارت کے مجاز ہوں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ زائروں ایپ ’الحرمین‘ ایک سے ماخوذ ہے اور یہ خاص طور پر مسجد نبوی کے زائرین کےلیے ہے۔ اس کی بدولت مسجد نبوی کی زیارت کا طریقہ کار معلوم ہوگا۔

سارے سوالات کی وضاحتیں ایپ میں مہیا ہوں گی۔(فوٹو ٹوئٹر)

زائرین یہ معلوم کرسکیں گے کہ کس دروازے سے مسجد نبوی میں زائر داخل ہوں گے۔ کس دروازے سے نکلیں گے اور مسجد نبوی میں کیا کام انجام دے سکیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ان سارے سوالات کی وضاحتیں ایپ میں مہیا ہوں گی۔ 
  یاد رہے کہ مسجد نبوی انتظامیہ نے روضہ اطہر میں نماز اور سلام پیش کرنے کے اجازت ناموں کے اجرا کے ساتھ زائرین کے استقبال کے لیے جامع منصوبہ بندی تیار کر رکھی ہے۔
زائرین کی خدمت کے لیے 1700 مرد و خواتین اہلکاروں کے علاوہ 4 ہزار کارکن تعینات کیے گیے ہیں‘۔

شیئر: