Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں زائرین کے لیے جامع منصوبہ بندی پر عمل

’زائرین کی خدمت کے لیے 1700 مرد و خواتین اہلکاروں کے علاوہ 4 ہزار کارکن تعینات کیے گیے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مسجد نبوی شریف انتظامیہ کے ترجمان جمعان العسیری نے کہا ہے کہ روضہ اطہر میں نماز اور سلام پیش کرنے کے اجازت ناموں کے اجرا کے ساتھ زائرین کے استقبال کے لیے جامع منصوبہ بندی تیار کر رکھی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’زائرین کی خدمت کے لیے 1700 مرد و خواتین اہلکاروں کے علاوہ 4 ہزار کارکن تعینات کیے گیے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’روضہ اطہر اور سلام پیش کرنے کے خواہشمندوں کو اجازت نامہ اعتمرنا ایپ  کے ذریعہ حاصل کرنا ہوگا‘۔
’مسجد نبوی شریف کو روزانہ 10 مرتبہ سینیٹائز کیا جاتا ہے، ہر باجماعت نماز کے بعد سینیٹائزنگ ہوتی ہے جبکہ روضہ اطہر کو ہر گروہ کے جانے بعد صاف کیا جاتا ہے‘۔
’اسی طرح باب السلام اور سلام تک کے راستے کو اوزون کے علاوہ بالائے بنفشی شعاعوں سے پاک کیا جاتا ہے‘۔
’سلام پیش کرنے کے لیے چار راستے مقرر کیے گیے ہیں جن میں سے ایک راستہ معذور افراد کے لیے مخصوص ہے‘۔
’زائرین کی سلامتی کے لیے مسجد نبوی شریف میں طبی عملہ ہر وقت موجود رہتا ہے‘۔
’باب السلام سے داخلہ اور باب البقیع سے نکلنے کے لیے ایک گروہ کو 10 منٹ لگتے ہیں‘۔

شیئر: