Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: سونے کی قیمت میں اضافہ

چوبیس قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 231.97 ریال رہی- فوٹو عاجل
سعودی گولڈ مارکیٹوں میں جمعرات کو صبح سویرے کے لین دین کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا- عالمی منڈی میں سونے کے بڑھتے ہوئے نرخوں کا اثر سعودی عرب کی مارکیٹوں پر بھی پڑا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق چوبیس قیراط ایک گرام سونے کی اوسط قیمت 231.97 ریال ہوگئی جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 231.21 ریال تھی-
مزید پڑھیں
اکیس قیراط ایک گرام سونا بدھ کو 202.31 ریال میں فروخت ہوا تھا جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت  بڑھ کر 202.97 تک پہنچ گئی-
سعودی مارکیٹ میں  18 قیراط ایک گرام سونا 173.98 ریال میں فروخت ہورہا ہے- بدھ کو اس کی قیمت 173.41 ریال تھی- علاوہ ازیں چودہ قیراط کا ایک گرام سونا  135.31 ریال میں فروخت ہوا-
سعودی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت  7215 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط والے 8 گرام سونے کے بسکٹ کی قیمت  1623.78 ریال رہی- بدھ کو اس کی قیمت  1618.48 ریال تھی-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: