Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 383 نئے کیسز، 14 اموات

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 397 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کو 400 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 وزارت صحت کے مطابق جمعہ 23 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 383 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 44 ہزار 157 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 397 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 30 ہزار 578 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 44 ہزار 157 ہو گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 14 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 264 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 315 رہ گئی ہے جن میں سے 796 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ریاض میں رہی جہاں 42 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
  مکہ 40، مدینہ 38، حائل 28، دمام 15، المبرز 14، ینبع 13، جدہ 11، الھفوف 10، بریدہ 7 ، ابہا 7، اور خمیس مشیط میں 6 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 16 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 15 شہروں میں 2، 2 اور 6 شہروں میں 3،3 جبکہ 4 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: