Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی ٹرینر پاکستان ہاکی ٹیم میں واپس

’پاکستان ہاکی ٹیم کو فٹ کرنے کے لیے نمبر ون ٹرینر سے معاہدہ کیا ہے۔‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آسٹریلوی ٹرینر ڈینیئل بیری کی خدمات لی ہیں اور وہ اگلے ماہ پاکستان پہنچیں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں پی ایچ اے کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ڈینیئل بیری پاکستان کی قومی، جونیئر اور انڈر 16 کی ٹیموں کو ٹرین کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈینیئل بیری پاکستانی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں بھی ٹریننگ دیں گے۔

 

صدر ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ڈینیئل بیری جونیئر ایشیا کپ کی تیاریاں لاہور میں کروائیں گے۔
خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو فٹ کرنے کے لیے نمبر ون ٹرینر سے معاہدہ کیا ہے۔
ان کے مطابق پاکستان ٹیم کو جونیئر ایشیا کپ کھیلنے کے لیے جنوری میں بھارت جانا ہے۔

شیئر: