مسجد الحرام روڈ اور زمزم چوراہے پر 35 ہزار پھلواریاں
مسجد الحرام روڈ اور زمزم چوراہے پر 35 ہزار پھلواریاں
پیر 26 اکتوبر 2020 19:11
پھلواریاں پارکوں اور تفریحی مقامات پر بھی لگائی گئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے مسجد الحرام روڈ اور زمزم چوراہے پر 35 ہزار پھلواریاں لگائی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پھلواریاں پارکوں اور تفریحی مقامات پر بھی لگائی گئی ہیں۔ ان کی دیکھ بھال روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔
مکہ میونسپلٹی مقدس شہر کی سڑکوں، محلوں اور چوراہوں کی تزین و وآرائش کا منصوبہ نافذ کررہی ہے۔ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے خدمات کا معیار بلند کیا جارہا ہے۔
مکہ میونسپلٹی نے پبلک پارک، پلے گراؤنڈ کی صفائی اور مرمت بھی کرائی ہے جبکہ النسیم گراؤنڈ کوخوبصورت بنادیا گیا ہے۔
العدل میں الرجا پارک اور النواریہ میں النجمہ پارک کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔