Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں مساجد نماز ظہر کے لیے کھولی جائیں گی

بحرین نے 28 اگست سے مساجد فجر کی نماز کے لیے کھولی تھیں(فوٹوسوشل میڈیا)
 بحرین میں یکم نومبر سے ظہر کی نماز کے لیے بھی مساجد کو دوبارہ کھولی جا رہی ہیں۔
بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی بی این اے کے مطابق بحرین نے 28 اگست سے مساجد میں فجر کی نماز کے آغاز کو عبادت گاہوں اور مذہبی اجتماعات بتدریج دوبارہ کھولنے کے لیے پہلا قدم قرار دیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق بحرین کی اسلامک امور کی سپریم کونسل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدام کو عملی طور پر نمازیوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے لاگو کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے مساجد بند ہونے کے بعد بحرین کی حکومت نے مارچ میں اجتماعی اور جمعے کی نمازیں عارضی طور پرمعطل کر دی تھیں۔
بحرین میںگزشتہ روز کورونا وائرس کے 9607 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 280 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ 302 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔

شیئر: