سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ’غیر رجسٹرڈ کاسمیٹکس کی تشہیر کرنا قانون کی دفعہ نمبر 21 کی خلاف ورزی ہے۔‘
اتھارٹی کی جانب سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ جانوروں کے کھانے کا ایسا سامان یا چارہ جس کے استعمال سے جانور یا صحت عامہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو، اس کی بھی فروخت بھی ممنوع ہے۔
’مضر صحت کھانے کا سامان یا چارہ فروخت کرنے والے ادارے کے خلاف دو لاکھ سے 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے‘
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جانوروں کے کھانے کا مضر صحت سامان یا چارہ قانون کی شق 15/2 کی خلاف ورزی ہے جس پر سزا ہو سکتی ہے۔