انڈیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
دارالحکومت دہلی میں گذشتہ روز پانچ ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ایک دن میں اب تک کا ریکارڈ ہے۔
ہر چند کہ کورونا وائرس کا خوف لوگوں کے دلوں سے نکلتا جا رہا ہے اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد لوگ معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے لگے ہیں، تاہم ماہرین متنبہ کر رہے ہیں کہ انڈیا میں کورونا کی وبا پھر سے زور پکڑ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا، امریکہ کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخطNode ID: 513761
-
’بدعنوانی انڈیا کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ‘Node ID: 513801
-
کیا رادھا واقعی ناچے گی؟Node ID: 513886
دہلی کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ دہلی میں کورونا کی تیسری لہر آ چکی ہے لیکن اس سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا۔
انڈیا کی وزارت صحت نے جمعرات کو جو اعداد و شمار جاری کیے اس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 49 ہزار 881 تازہ کیسز سامنے آئے جبکہ اس کی زد میں آکر مزید 517 افراد کی موت ہو گئی۔
حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 18 دنوں میں 10 لاکھ سے زیادہ کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ صحتیابی کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہے اور اور مجموعی طور پر اس سے 73 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ابھی بھی چھ لاکھ سے زیادہ ایکٹو کیسز ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا ساڑھے سات فیصد ہیں۔
