Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے ایک لاکھ 43 ہزار نئے ٹیسٹ

متحدہ عرب امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک لاکھ 43 ہزار 336 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک ہزار 172 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 508 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’نئے مریضوں میں امارات اور دیگر ملکوں کے شہری شامل ہیں۔ تمام کی حالت مستحکم ہے، انہیں ضروری علا ج فراہم کیا جا رہا ہے‘۔
بیان میں وزارت نے کہا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 460 افراد صحت یاب ہوئے۔ شفا یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 27 ہزار607 ہوگئی‘۔
’گزشتہ روز دو اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 490 ہوچکی ہے‘۔
 وزارت نے بیان میں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو صحت حکام سے مسلسل تعاون اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت دیگر احتیاطی اقدامات کی پابندی کرنے پر زور دیا ہے۔

شیئر: