وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’امریکہ پاکستان اور انڈیا کے ساتھ خاص طور پر کشمیر کے تنازعے پر برابری کا سلوک کرے۔‘
جرمن جریدے ’دیر سپیگل‘ کو ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’یہ خطہ ایک ہاٹ سپاٹ ہے جو کسی بھی وقت بھڑک سکتا ہے۔‘
’اسی لیے ہم امریکہ سے دنیا کے طاقتور ترین ملک سے چاہے جو بھی صدر منتخب ہو یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ یکساں سلوک کرے۔‘
مزید پڑھیں
-
’عمران خان اور پاکستان پر اعتماد ہے‘Node ID: 435076
-
’صدر ٹرمپ مستقبل میں پاکستان کا دورہ کریں گے‘Node ID: 454416
-
اسلاموفوبیا، وزیراعظم کا عالم اسلام کی قیادت کے نام خطNode ID: 514101
انہوں نے کہا کہ ’امریکہ سمجھتا ہے کہ انڈیا، چین پر قابو پالے گا جو کہ مکمل طور پر ایک ناقص دلیل ہے۔ انڈیا اپنے ہمسایہ ممالک ’چین، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ہمارے لیے خطرہ ہے۔‘
’انڈیا میں خطے کی سب سے انتہا پسند اور نسل پرست حکومت موجود ہے۔ انڈیا ایک فسطائی ریاست ہے جو کہ 1920 اور 1930 کی دہائی کے نازیوں سے متاثر ہے۔‘
امریکہ کے صدارتی الیکشن سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’جو بائیڈن امریکی پولز میں آگے ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ بھی غیر معمولی سیاست دان ہیں۔‘
وزیراعظم عمران خان سے انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنے اور صدر ٹرمپ میں کوئی مماثلت دیکھتے ہیں؟ اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں اور صدر ٹرمپ کئی حوالوں سے غیر روایتی ہیں۔‘
’ہمیں بہت زیادہ غیر روایتی ہونا چاہیے اور کچھ معاملات میں صدر ٹرمپ ایسا کرتے بھی ہیں۔‘
![](/sites/default/files/pictures/October/37246/2020/imran-khan-bushra-bibi.jpg)