طویل عرصے تک ہالی وڈ کی فلموں میں راج کرنے والے شان کونری ان دنوں بہاماس کے جزائر میں رہائش پذیر تھے۔ وہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔
شان کونری 25 اگست 1930 کو سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈن برگ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1988 کو آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔
شان کونری نے کئی یادگار فلموں میں کام کیا۔ جن میں ڈاکٹر نمبر ون، مارنی، دی نیم آف دی روز، دی انٹچ ایبل اور انڈیانا جونز اینڈ دی لاسٹ کروسیڈ نمایاں ہیں۔
شان کونری کے انتقال کی خبر آتے ہی ان کے مداحوں نے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
سکاٹ لینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر الیکس سالمنڈ نے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'شان کونری دنیا کےعظیم سکاٹ تھے، ہالی وڈ کے آخری اصل ہیروز میں ان کا شمار ہوتا ہے۔'