وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن کوان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کا معاون خصوصی بنادیا گیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض چوہان سے اطلاعات کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے اور اب وہ صرف محکمہ کالونیز کے صوبائی وزیر ہوں گے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے پاس اطلاعات کا شعبہ بھی ہوگا۔