سعودی عرب نے پیر کو افغانستان کے دارلحکومت کی کابل یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں سعودی عرب کی طرف سے معصوم افراد کو نشانہ بنانے، سلامتی اور استحکام کو سبوتاژ کرنے والے گھناونے اقدامات کو مسترد کرنے کے موقف کا اعالدہ کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے بیان میں افغانستان کے ساتھ اظہار یکجہتی، متاثر خاندانوں، افغان حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں زحمیو ں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔
یاد رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکام کے مطابق ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق پیر کے روز یونیورسٹی میں حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔