سعودی عرب میں چکنی چٹانوں کے درمیان اڑنے والی سنہرے ریت نے شمالی مملکت کے پہاڑوں کے درمیان کچھ ایسے جمالیاتی مناظر تخلیق کیے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان ششدر رہ جاتا ہے ۔
بحیرہ احمر کے مشرقی ساحل کے بالمقابل السروات کوہستانی سلسلہ اس کا ثبوت ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق تبوک میں قدرتی مناطر سے مالا مال حسین ترین مقامات پائے جاتے ہیں۔ ان میں الزیتہ بھی ہے۔ یہاں کا کوہستانی سلسلہ قابل دید ہے۔
اس کے بیچوں بیچ غار اور قدرتی تالاب بنے ہوئے ہیں جب بارش ہوتی ہے تو یہاں کے آبشار سحر آفرین مناظر پیش کرنے لگتے ہیں۔
سعودی فوٹو گرافر فواز الحربی نے یہاں کے دلکش مناظر کی ایسی تصاویر لی ہیں جنہیں دیکھنے سے دل نہیں بھرتا۔
الزیتہ پہاڑ سطح سمندر سے 500 سے 800 میٹر بلند ہے۔ پہاڑ سے گزرنے والی تنگ وادیاں تاریک گوشوں تک لے جاتی ہیں۔
یہاں چٹانوں کے درمیان منفرد تاریخی خزانے بھی دیدار کی دعوت دیتے ہیں۔ سیاح، تاریخی مقامات کے سکالرز اور عجا ئبات عالم کے دیکھنے والے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ یہاں کا مشہور ترین پہاڑ اللوز ہے۔ یہ پہاڑ ہے یہ سطح سمندر سے 2580 میٹر بلند ہے۔
یہ سارے پہاڑ قدیم تمدن کے عینی شاہد ہیں۔ چٹانوں کے نقوش ان کی یادیں محفوظ کیے ہو ئے ہیں۔ یہاں کئی مقامات حجری دور کے ہیں۔
ا