Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہراہوں پر لین کی خلاف ورزی ریکارڈ کرنے کا خود کار نظام

خود کار نظام سات دن بعد کام شروع کردے گا۔( فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ ٹریفک نے شاہراہوں پر ڈرائیونگ کے دوران لین کی خلاف ورزی پر نتائج سے خبر دار کیا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے بدھ کو ریاض، جدہ اور دمام کی سڑکوں پر لین کی پابندی نہ کرنے والوں سے کہا ہے کہ ’خلاف ورزیوں کا اندراج خود کار نظام کے ذریعے سات دن بعد شروع کردیا جائے گا‘۔
 خودکار نظام کے تحت اندراج کے لیے سعودی ٹیکنالوجی کمپنی کی خد مات حاصل کی گئی ہیں۔
کمپنی نے لین کی پابندی نہ کرنے والی گاڑیوں کا ریکارڈ تیار کرنے کے لیے جدید آلات نصب کیے ہیں۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’جو افراد سڑکوں پر ڈرائیونگ کے دوران لین کی پابندی نہیں کریں گے ان پر ٹریفک کو معطل کرنے اور راہگیروں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرنے کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جائیں گی اور اسی تناظر میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘۔

شیئر: