Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے زائرین کے پہلے گروپ نے عمرہ ادا کیا

عمرہ زائرین پر تین دن ہوٹل میں آئسولیشن کی پابندی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے پہلے گروپ نے تین روزہ آئسولیشن مکمل کرکے بدھ کی شام عمرہ ادا کیا ہے۔
سبق ویب کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین پر تین دن ہوٹل میں آئسولیشن کی پابندی ہے۔ پاکستان اور انڈونیشیا سےعمرہ زائرین اتوار کو سعودی عرب پہنچے تھے۔

پاکستان اور انڈونیشیا سےعمرہ زائرین اتوار کو پہنچے تھے۔(فوٹو عرب نیوز)

 ایئر پورٹ سے مکمل احتیاطی تدابیر اختیارکی گئیں۔ بعد ازاں عمرہ زائرین کو ایئر پورٹ سے مخصوص بسوں میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں پہنچایا گیا تھا۔ 
یاد رہے کہ محدود عمرہ پروگرام کا تیسرا مرحلہ اتوار کو شروع ہوا ہے۔ اسی طرح سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرہ نمازا ور زیارت کی اجازت کے ساتھ بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کو مملکت آنے کی اجازت دی ہے۔

شیئر: