Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی عمرہ زائرین کا ایک اور گروپ مملکت پہنچ گیا

ائیر پورٹ سے براہ راست مکہ کے ہوٹل پہچا دیا گیا(فوٹو ٹوئٹروزارت حج)
انڈونیشیا سے عمرہ زائرین کا ایک اور کاررواں منگل کو جدہ کے کنگ عبدالعزیزائیر پورٹ پہنچ گیا۔
اخبار 24 کے مطابق امیگریشن کارروائی کے بعد عمرہ زائرین کو ائیر پورٹ سے براہ راست مکہ کے ہوٹل پہچا دیا گیا جہاں وہ تین دن آئسولیشن میں رہیں گے اس کے بعد عمرہ ادا کریں گے۔

عمرہ زائرین تین دن آئسولیشن میں رہیں گے(فوٹو ٹوئٹر وزارت حج)

انڈونیشی عمرہ زائرین کی جدہ آمد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں انڈونیشی زائرین کو خوشی کے جذبات سے سرشار دکھایا گیا ہے۔
جدہ ائیر پورٹ پرامیگریشن کی ساری کارروائی حفاظتی تدابیر کے ساتھ ہو رہی ہے۔

امیگریشن کی کارروائی حفاظتی تدابیر کے ساتھ ہو رہی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت حج)

 یاد رہے کہ شاہی ہدایت پر عمرہ اور زیارت کی چار مرحلوں میں تدریجی بحالی ہو رہی ہے۔ اتوار  یکم نومبر کو  تیسرے مرحلے کے آغاز پر پاکستان  اور انڈونیشیا سے عمرہ زائرین کا پہلا کاررواں جدہ کے کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ پہنچا تھا۔
کووڈ 19 کی وبا کو پھیلاو سے روکنے اور زائرین کی صحت وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری حفاظتی تدابیر کے ساتھ زائرین کو مملکت آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 
 

شیئر: