سعودی عرب میں قصیم پولیس نے تین لاکھ ریال مالیت کے اونٹ چوری میں ملوث سات افراد کو گرفتارکیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق محکمہ امن عامہ نے کہا کہ قصیم سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اونٹ کی چوری میں ملوث سات افراد کو گرفتار کرکے معاملہ پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا ہے جہاں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
زیر حراست افراد میں تین سعودی اور چار سوڈانی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ماضی کی طرح اب بھی اونٹوں کی بڑی اہمیت ہے یہاں خوبصورت اونٹوں کا مقابلہ بھی ہوتا ہے اور قومی میلوں کی شروعات اونٹوں کی دوڑ سے کی جاتی ہے جبکہ خون بہا کے طور پر اونٹ کے دینے اور لینے کا رواج بھی برقرار ہے۔