سعودی عرب آئندہ سال فارمولا ون کی میزبانی کرے گا۔( فوٹو سبق)
سعودی وزیر سپورٹس نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں فارمولا ون ریس جدہ میں ہورہی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت سپورٹس اور سعودی کار اینڈ موٹر سا ئیکل آرگنائزیشن نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ’فارمولا ریس ون کا نیا سیزن آئندہ سال نومبر 2021 میں جدہ میں ہوگا‘۔
سعودی عرب اس کی میزبانی کرے گا۔ ریس کا شیٹول بھی جاری کیا گیا ہے۔ فارمولا ٹیموں کو شیڈول کی کاپی کا مسودہ فراہم کی گئی ہے جسے چند ہفتے بعد شائع کیا جائے گا۔
فارمولا ون ریس کو عوام میں بڑی مقبولیت حاصل ہے۔
سعود وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز الفیصل نے کہا کہ ’سعودی عرب کھیلوں کے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کا سلسلہ جاری رکھے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ’ ابو ظبی اور منامہ کے بعد جدہ فارمولا ون ریس منعقد کرنے والا تیسرا شہر بن جائے گا‘۔
سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ’سعودی وژن اپنے خالق شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں بین الاقومی مقابوں کی میزبانی کرکے اپنے اہداف حاصل کرتا رہے گا‘۔