Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں نئی ​​رولز رائس کار کی نقاب کشائی  

دنیا بھر میں لگژری گاڑیاں بنانے  والے برطانوی  برانڈ  رولز  رائس کی جانب  سےسعودی عرب میں گھوسٹ  سیریز کی نئی کار کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق محمد یوسف ناغی موٹرز  میں  رولز  رائس کاروں کے ڈائریکٹر عبد اللہ بسیونی  نے  لگژری گاڑی کی نقاب کشائی  کی تقریب کی قیادت کی۔

گاڑی کی ہر حصے سے انتہائی قیمتی اور نادر ہونے  کی تاثرات ملتے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے اس تقریب کے دوران یہ بتایا کہ رولز رائس کی گھوسٹ سیریز کی تیار کردہ نئی کار اس سے پہلے والی گاڑی کے مقابلے میں تکنیکی طور پر جدید ترین ہے۔
اس گاڑی کی ہر حصے سے انتہائی قیمتی اور نادر ہونے  کی تاثرات ملتے ہیں۔

لگژری سیزیز کی گاڑیوں کے مقابلے میں سائز میں تھوڑی چھوٹی ہے۔(فوٹو سعودی گزٹ)

چار دروازوں والی یہ نئی رولز رائس گھوسٹ مارکیٹ میں پہلے سے موجود اس لگژری سیزیز کی گاڑی کے مقابلے میں سائز میں تھوڑی چھوٹی ہے۔
 

شیئر: