خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعریز نے ترک شہر ازمیر میں زلزلہ زدگان کے لیے فوری امدادی سامان روانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق زلزلے سے متاثرین کے لیے طبی اورانسانی امداد کے علاوہ متاثرین کےلیے موبائل ٹیمیں بھیجی جائیں گی۔
شاہ سلمان نے یہ فیصلہ ترک بھائیوں کی مدد اور زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصانا ت میں کمی کے جذبے سے کیا ہے۔
سعودی عرب قدرتی آفات اور بحرانوں سے متاثرہ برادر اور دوست ممالک کی مدد انسانی بنیادوں پر کرتا رہتا ہے۔ ترکی کے لیے امداد کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔