Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں زلزلہ، سعودی عرب کا اظہار دکھ اور افسوس

سعودی دفتر خارجہ نے جمعے کو بیان جاری کیا ہے (فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نے ترک شہر ازمیر میں زلزلے سے  لوگوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دفتر خارجہ نے جمعے کو بیان جاری کرکے کہا کہ مغربی ترکی کے بحیرۃ ایجیئن میں زلزلے کے باعث ترک شہر ازمیر میں دسیوں افراد کے زخمی ہونے اور ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔ ہمیں اس پر گہرا رنج و ملال ہوا ہے۔
اسلامی کانفرنس تنطیم( اوآئی سی) نے بھی ترکی میں زلزلے سے لوگوں کےہلاک و زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں زلزلے سے بارہ افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ طاقتور جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گلیوں میں نکل آئے۔
حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 تھی۔ متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور اب بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق بحیرہ ایجیئن میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ترکی کے علاوہ یونان کے قریبی جزائز بھی متاثر ہوئے ہیں۔ 

شیئر: