امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) اور امریکی ٹی وی چینلز کے مطابق ڈیمو کریٹ امیدوار جو بائیڈن صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
اے پی کے مطابق انہوں نے الیکٹورل کالج کے 284 ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔ دنیا بھر سے جو بائیڈن کو کامیابی کے بعد مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جو بائیڈن کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
قبل ازیں امریکی میڈیا نے خبر دی کہ ریاست پنسلوینیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی جس میں جو بائیڈن کامیاب قرار پائے۔
مزید پڑھیں
-
جو بائیڈن جیت کی راہ پر گامزنNode ID: 515946
-
صدارتی انتخاب، امریکہ کی 10 ارب پتی شخصیات مزید مالامالNode ID: 516131
-
جو بائیڈن: ہکلاہٹ سے صدارت تکNode ID: 516201
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی ٹی وی چینلز سی این این، این بی سی نیوز اور سی بی ایس نیوز کے حوالے سے بتایا کہ فیصلہ کن ریاست پنسلوینیا میں جیت کے بعد جو بائیڈن صدارتی الیکشن میں کامیاب ٹھہرے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ تمام امریکیوں کے صدر ہوں گے۔
ایک بیان میں بائیڈن کا کہنا تھا کہ 'میرے لیے اعزاز ہے کہ آپ نے مجھے ہمارے عظیم ملک کی قیادت کرنے کے لیے چنا۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ، 'ہمارے آگے جو کام ہے وہ مشکل ہو گا، لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں تمام امریکیوں کے لیے صدر ہوں گا، چاہے آپ نے مجھے ووٹ دیا ہو یا نہ دیا ہو۔ میں اس بھروسہ کا خیال کروں گا جو آپ نے مجھ پر کیا۔'
America, I’m honored that you have chosen me to lead our great country.
The work ahead of us will be hard, but I promise you this: I will be a President for all Americans — whether you voted for me or not.
I will keep the faith that you have placed in me. pic.twitter.com/moA9qhmjn8
— Joe Biden (@JoeBiden) November 7, 2020