یمنی متاثرین میں 85 ٹن سے زائداشیائے خورونوش تقسیم کی گئیں (فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح عامہ کی جانب سے یمن میں 85 ٹن سے زائد اشیائے خورونوش ضرورمند خاندانوں میں تقسیم کی گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق امدادی مرکز کی جانب سے یمن کی کمشنری سقطری کے علاقے حد یبو میں اشیائے خورونوش کے پیکٹ تقسیم کیے گئے جن کا مجموعی وزن 85 ٹن 600 کلو گرام تھا۔
امدادی اشیا سے علاقے میں رہنےوالے 4 ہزار 800 افراد مستفیض ہوسکیں گے۔ امدادی سینٹر کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی مرکز برائے فلاح و خدمت انسانیت کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں میں دیگر امدادی منصوبے بھی جاری ہیں تاکہ متاثر علاقوں میں رہنے والے یمنی عوام مستفیض ہوسکیں ۔ امدادی منصوبوں کی تعداد 512 بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں میں اشیائے خورونوش کے علاوہ موسم سرما میں گرم کپڑے، کمبل ، ادویات ، خیمے اور دیگر ضروریات زندگی کی تقسیم مستقل بنیادوں پر کی جاتی ہے۔
مرکز کی جانب سے فلاحی تعمیری اور اصلاحی منصوبے بھی کیے جاتے ہیں جو عوام الناس کی فلاح وبہبود کےلیے ہیں