کورونا وائرس اور گنج پن میں کوئی تعلق ہے؟
’کوویڈ-19 کے سنگین کیسز والے لوگوں کی بڑی تعداد گنجپن کے شکار مردوں کی ہے۔' (فوٹو: فری پک)
ایک حالیہ میڈیکل ریسرچ نے گنجے پن اور کورونا وائرس کے درمیان تعلق ثابت کیا ہے، ریسرچ میں مردوں کے ایسے ہارمونز شامل کیے گئے جو ان کے بال گرانے کا ذریعہ بنے تھے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے جسم کے خلیوں کو نقصان پہنچانے والے ہارمونز اور ان کا آپس میں تعلق ہے۔
محققین نے ثابت کیا ہے کہ مرد کے ہارمون ٹیسٹو سٹیرون ڈائی ہائیڈرو ٹیسٹو سٹیرون نامی ایک ہارمون تیار کرتا ہے، جو گنجے پن کا سبب بنتا ہے، جس کی وجہ سے گنجے پن کے شکار افراد کو کورونا وائرس ہو سکتا ہے۔
پروفیسر سنجیا سینانائیک کے مطابق، 'سپین میں ہونے والی ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ کوویڈ-19 بیماری کے شدید اور سنگین کیسز والے لوگوں کی بڑی تعداد گنجپن کے شکار مردوں کی ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ بظاہر عجیب لگ سکتا ہے لیکن اس کی ایک حیاتیاتی بنیاد موجود ہے، اس وجہ سے کہ گنجے پن کے شکار مردوں میں ہائیڈرو ٹیسٹو سٹیرون کی سطح بہت زیادہ ہوتی ہے، جو کورونا وائرس کو آسانی سے خلیوں میں داخل ہونے میں مدد دیتا ہے۔'
گذشتہ ریسرچ میں یہ بتایا کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے ایسے 40 فیصد مریض جوگنجے پن کا شکار بھی ہوں ہسپتال میں دم توڑ جاتے ہیں۔ ان میں شدید علامات ہوتی ہیں ان کا علاج گھر کی تنہائی میں کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔