Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بائیڈن سچے انسان، ونیلا آئس کریم پسند ہے: فیملی ممبران

بائیڈن کے بچوں اور پوتوں نے بتایا انہیں ونیلا آ ئس کریم بے حد پسند ہے.(فوٹو ٹوئٹر)
متوقع امریکی صدر جوبائیڈن کے فیملی ممبرز کا کہنا ہے کہ بائیڈن بہت سچے انسان ہیں اور انہیں ونیلا آ ئس کریم  بے حد پسند ہے۔
یاد رہے کہ جوبائیڈن اور ان کی فیملی  وائٹ ہاوس کے مکین بننے کے قریب ہیں۔ یہ خاندان مختلف عمر کے افراد پر مشتمل ہے جو بائیڈن کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔
 سعودی عرب کے میگزین الرجل میں شائع آرٹیکل کے مطابق بائیڈن کے خاندان نے ان کی صدارت کے لیے امیدوار ہونے پر اتفاق کیا اور انتخاب میں حصہ لینے پر زور دیا، انہوں نے کئی بار بیان دیا کہ وہ اپنے خاندان بارے میں بتانے سےنہیں ڈرتے، جس کی تصدیق بائیڈن کی پوتی 26 سالہ نومی بائیڈن نے بھی کی۔

بائیڈن روز مرہ زندگی کے متعلق بات چیت کرتے رہتے ہیں(فوٹو مجلہ الرجل)

نومی بائیڈن نے کہا کہ وہ خاندانی ملاقات کی شروع سے داعی رہی ہیں بلکہ انہی کے سبب یہ ہوا۔ اپنے دادا سے صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کی درخواست کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوبائیڈن یہ  چاہتے تھے ایک اجلاس طلب کیا جائے تاکہ اس بات پر تبادلہ خیال ہوسکےکہ آیا ہم انہیں امیدوار بنانا چاہتے ہیں یا نہیں، لیکن حقیقت میں ہم نے فیصلہ کیا تھا چنانچہ ان سے پر زور مطالبہ کیا انتخابی دوڑ میں حصہ لیں اور جلدی کریں۔
جبکہ نومی کی چھوٹی بہن وینگن بائیڈن جن کی عمر بیس سال کے لگ بھگ ہے کا کہنا ہے کہ ان کے دادا نے اپنی انتخابی کمپین میں انہیں سامنے آنے کی اجازت دی یہ جانتے ہوئے کہ میں اتنی چھوٹی ہوں۔
خاندان نے اپنے سربراہ بائیڈن کے متعلق یہ بتایا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ان سے روز مرہ زندگی کے متعلق بات چیت کرتے رہتے ہیں، مزید یہ بتایا کہ انہیں آئس کریم بے حد پسند ہے چنانچہ وہ چند چمچ ونیلا چاکلیٹ آئس کریم کھانے کے لیے اپنی بیوی کے خوف سے فریج کی طرف سہمے ہوئے جاتے ہیں۔ ان کا گھر امریکی ریاست ڈیلاور میں ایک دریا کے کنارے واقع ہے۔

ہنٹر بائیڈن انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے الزامات کا مسلسل نشانہ بنتے رہے(فوٹو ٹوئٹر)

جوبائیڈن کے پچاس سالہ  بیٹے ہنٹر بائیڈن جو انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے الزامات کا مسلسل نشانہ بنتے رہے اور اس کی وجہ یوکرین اور چین سے ان کے تجارتی معاملات ولین دین ہیں۔ جو اس وقت اپنے خاندان سے دور کیلیفورنیا میں رہ رہے ہیں، لیکن ہنٹر نے اس کو بے بنیاد کہہ کر نفی کی اور انہیں اپنی منشیات کی عادت سے نکلنے کے لیے ایک جنگ لڑنی پڑی، اپنے بیان میں کہا اس وقت  اپنے گھر میں خوشی سے رہ رہا ہوں اور سوشل میڈیا میں کی جانے والی باتوں کی پروا نہیں.
خاندان کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ان کے دادا بائیڈن نے دو بار شادی کی ہے پہلی بیوی نیلیا 1972 میں کار حادثے میں چل بسیں جبکہ دوسری شادی 1977 کے بعد جیل بِلڈن سے ہوئی ہے جو ڈیلاوئر کاؤنٹی میں پڑھاتی ہیں اپنے شوہر کے نائب صدر منتخب ہونے کے بعد بھی وہ اپنے کام کو نہیں چھوڑیں گی، ان کی بائیڈن سے 39 سالہ بیٹی ایشلے ہے جو ایسی فاؤنڈیشن کی سی ای او ہیں جو کرمنل جسٹس کی اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔

شیئر: