امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے انتخابات میں فتح کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ امریکی عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے اور وہ لوگوں کو تقسیم نہیں کریں بلکہ متحد کریں گے۔
جو بائیڈن نے اتوار کو ریاست ڈیلاوئیر کے شہر ولمنگٹن میں اپنے خطاب میں ہارنے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف اشار دیتے ہوئے کہا کہ مخالفین کو دشمن کی طرح نہ دیکھیں، وہ امریکی ہیں اور انہیں امریکیوں کی طرح ہی دیکھیں۔‘
جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے امریکی تاریخ کےسب سے زیادہ سات کروڑ 40 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
جو بائیڈن: لُکنت سے صدارت تکNode ID: 516201
-
’سب امریکیوں کا صدر بنوں گا‘، منتخب ہونے کے بعد بائیڈن کا اعلانNode ID: 516216
-
عرب رہنماوں کی جو بائیڈن کو انتخاب میں کامیابی پر مبارکبادNode ID: 516276
ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کوایک بار پھر دنیا بھرمیں قابل احترام بنائیں گے۔ ’مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انھیں مضبوط بنائیں گے۔‘
نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ ’نسل پرستی کا خاتمہ کرنے کی جنگ کا وقت ہے۔‘
کورونا وائرس کے حوالے سے جو بائیڈن نے کہا کہ وہ کورونا ٹاسک فورس کے لیے نامورسائنسدانوں کا اعلان پیر کو کریں گے۔
کملا ہیرس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جنوب ایشیائی امیگرینٹ کی بیٹی ملک کی پہلی نائب صدر بنیں۔
جو بائیڈن سے قبل کملا ہیرس نے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’میں امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر ہوں لیکن آخری نہیں ہوں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ تعدادمیں ووٹ ڈال کرامریکی عوام نے اپنے خیالات سے آگاہ کر دیا ہے۔
