Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عالمی وبا سے تیسری جنگِ عظیم چِھڑنے کا خدشہ ہے‘

کورونا کی عالمی وبا سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔ فوٹو اے ایف پی
برطانیہ کے ڈیفینس چیف نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے تیسری جنگ عظیم کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک کو تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور بین الاقوامی سطح پر جو اقدامات 20 ویں صدی کی جنگوں کا باعث بنے، ان کے بارے میں جاننا چاہیے۔
چیف آف ڈیفنس سٹاف سر نک کارٹر نے ایک ٹی وی پروگرام میں تبصرے کے دوران کہا کہ دنیا بھر میں جاری علاقائی تنازعات سے ممکنہ جنگ چھڑنے کا خوف موجود ہے۔
20 ویں صدی میں ہونے والی جنگیں بھی مختلف ممالک کے اتحاد سے قائم ہونے والی سیاسی تنظیموں کا نتیجہ تھیں جن کا مقصد صرف اپنے مفادات کا دفاع تھا۔
سر نک کارٹر کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کے دوران دنیا بھر میں غیر یقینی اور پریشانی کی صورتحال میں کسی قسم کی جارحیت غلط اقدام کا باعث بن سکتی ہے۔
انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلی اور دوسری جنگ عظیم سے پہلے بھی ممالک نے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا تھا جس کی بنیادہ پر غلط اندازے لگائے گئے جو آخر کار جنگ کا باعث بنے۔
انہوں نے ساتھ ہی اس امید کا اظہار کیا کہ تاریخ دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی۔
سر نک کارٹر نے وضاحت کی کہ تیسری جنگ عظیم کا واضح خطرہ موجود نہیں تاہم اس کے خدشے کا ادراک ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاد دہانی ضروری ہے، تاکہ تاریخ کے تجربات کے تناظر میں علاقائی تنازعات سے نمٹا جائے۔

شیئر: