Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کی ملٹری بیس میں فائرنگ، تین فوجی ہلاک

روسی حکام کے مطابق حملہ آور کی تلاش کی جا رہی ہے (فوٹو: المسدار)
روس میں ایک فوجی نے ملٹری بیس میں فائرنگ کر کے اپنے تین ساتھی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے روسی میڈیا اور فوج کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’تین فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔‘
روس کی مغربی ملٹری ڈسٹرکٹ نے بیان دیا ہے کہ ’فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حملہ کرنے والے فوجی کو تلاش کر رہے ہیں۔‘

شیئر: