تبوک میں ژالہ باری سے علاقے نے سفید چارد اوڑھ لی(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے کئی علاقوں میں پیر کو بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات ہیں۔
سبق ویب کے مطابق حائل ریجن میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔ تبوک میں ژالہ باری سے علاقے نے سفید چارد اوڑھ لی اور دلکش مناظر دیکھنے میں آئے۔
طائف سمیت مکہ مکرمہ ریجن کی چھ کمشنریوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔ بارش سے قبل گرد آلود ہواو ں سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔ رات تک بارش کا سلسلہ جاری رہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جدہ اور رابغ میں مطلع ابر آلود ہے۔ بار ش کا امکان ہے۔
مشرقی ریجن کی کمشنری حفر الباطن میں گرد آلو د ہواوں سے حد نظر محدود ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ منگل سے جمعے تک سعودی عرب کے دس علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
بارش سے قبل حدود شمالیہ کے کئی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جازان، عسیر، باحہ، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، حائل، قصیم اور الجوف میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر میں جنوب سے جنوب مشرق کی طرف 42 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ بحیرہ احمر میں ڈھائی میٹر تک لہریں اٹھیں گی۔