سفر کے دوران احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں حکام نے طائف، الھدی روڈ کو بارش کے دوران خطرات کے باعث بند کردیا ہے ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے نیشنل سیکورٹی آپریشن سینٹر کے سرکاری اکاونٹ پر بیان میں بتایا کہ ’بارش کی وجہ سے الھدی روڈ احتیاطی تدبیر کے طور پرعارضی طور پر بند کیا گیا ہے‘۔
وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ’ وہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں‘۔
عاجل ویب کے مطابق جمعے کو متعدد علاقوں میں گرد آلود ہواوں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ جازان ریجن کی چار کمشنریوں، عسیر کی سات کمشنریوں، باحہ کی پانچ کمشنریوں اور مکہ کی چار کمشنریوں میں بارش کی اطلاعات ہیں۔
مکہ مکرمہ کی سات کمشنریوں میں پہلے گرد آلود ہواوں کی وجہ سے حد نطر محدود ہوگئی تھی پھر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ ریاض کی آ ٹھر کمشنریوں میں گرد آلود ہواوں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی۔