Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپیک پلس معاہدے میں ترمیم ممکن ہے: وزیر توانائی

’کورونا کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم ہیں‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ اوپیک پلس معاہدے میں اتفاق رائے سے ترمیم کی جا سکتی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’تجزیہ کاروں کے مشورے سے کہیں زیادہ تبدیلی ہو سکتی ہے‘۔
’لیبیا کے تیل کی پیداوار کی بحالی اور کورونا وبا کے دوبارہ لاک ڈاؤن کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم ہیں‘۔
’کرونا وائرس کی وجہ سے حالیہ لاک ڈاؤن اقدامات سے ایندھن کی مانگ اس قدر متاثر نہیں ہوگی جتنی کہ اپریل میں ہوئی تھی‘۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں اوپیک پلس معاہدے کے تحت پیداواری ممالک نے تیل کی پیداوار 7 اعشاریہ 7 ملین بیرل یومیہ سے کم کرکے دو ملین بیرل یومیہ پر اتفاق رائے کیا تھا۔
 

شیئر: