پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے پاکستان سے عمرہ زائرین کے لیے پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔
اردو نیوز کے نامہ نگار زبیر علی خان کے مطابق پی آئی اے کی عمرہ پالیسی میں کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسس 91 ہزار روپے ہوگا جبکہ دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکس 96 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق عمرہ پالیسی 31 دسمبر 2020 تک لاگو رہے گی۔ ’ایگزیکٹو اکانومی کے لیے بیگج الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت ہوگی جبکہ مسافروں کو پانچ لیٹر آب زم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
عمرہ زائرین کے لیے پی آئی اے کے نئے کرائے متعارفNode ID: 516351
-
مسجد الحرام میں زائرین کی آمد و رفت سائنٹیفک بنیادوں پر منظمNode ID: 516406
-
پاکستانی اور انڈونیشیئن زائرین کی مدینہ آمدNode ID: 516466
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پرفروخت کے لیے دستیاب ہیں جبکہ پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی شروع کر دی ہے جس کے تحت کم از کم دس مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا۔تمام مسافروں کو سفر سے کم از کم سات دن قبل ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی۔‘
خیال رہے کہ سعودی حکام نے غیر ملکی عمرہ زائرین کو رواں برس یکم نومبر سے سعودی عرب آنے کی اجازت دے رکھی ہے۔
عمرہ زائرین کے لیے ایس او پیز کیا ہیں؟
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے خارجی عمرہ زائرین کے لیے جاری ایس او پیز کے تحت 18 برس سے 50 برس عمر والے افراد ہی کو عمرہ پر آنے کی اجازت ہوگی۔
وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے حوالے سے مزید کئی پابندیاں عائد کی ہیں مثلاً مسجد الحرام میں عمرہ و نماز اور مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ شریف میں نماز کے لیے پیشگی بکنگ کرانا ہوگی۔
یہ بکنگ اعتمرنا ایپ کے ذریعے کرائی جائے گی۔ ہر عمرہ زائر کے پاس مملکت سے وطن واپسی کا کنفرم ٹکٹ ہونا بھی ضروری ہے۔ عمرہ زائرین کو مملکت آمد سے لے کر واپسی تک قیام کے دوران ایس او پیز سے آگاہ کرنا بھی عمرہ کمپنی و ادارے کی ذمہ داری ہے۔
