Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو اشیا کی فراہمی، چھ کمپنیوں پر امریکی پابندیاں

’امریکہ ایسے لوگوں کے خلاف ایکشن لیتا رہے گا جو ایرانی حکومت کی مدد کرتے ہیں۔‘ (فوٹو اے ایف پی)
امریکہ نے ایک ایرانی ملٹری کمپنی کو حساس نوعیت کی اشیا فراہم کرنے کے الزام میں چھ کمپنیوں اور چار افراد پر بھی پابندیاں لگا دی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے بیان میں ان کمپنیوں اور افراد پر الزام لگایا ہے کہ وہ دیگر حساس اشیا کے علاوہ امریکہ میں بنائے گئے الیکٹرانک آلات ایران کمیونیکیشن انڈسٹری کو مہیا کرتے ہیں جو ایرانی فوج کی ایک کمپنی ہے اور اس پر امریکہ اور یورپی یونین نے پابندی لگا رکھی ہے۔
امریکی وزارت خزانہ کے مطابق یہ ایرانی کمپنی ملٹری کمیونیکیشن سسٹم، ایواونیکس اور میزائل لانچرز بناتی ہے۔

 

وزارت خزانہ کے سیکرٹری سٹیو منوچن کا کہنا ہے کہ ’ایرانی قیادت اپنی فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کمپنیوں کے عالمی نیٹ ورک کا استعمال کرتی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’امریکہ ایسے لوگوں کے خلاف ایکشن لیتا رہے گا جو ایرانی حکومت کی مدد کرتے ہیں۔‘
امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ اس وقت شروع ہوا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوبامہ کی طرف سے ایران کی ساتھ کیے جانے والے نیوکلیئر معاہدے کو دو برس قبل ختم کر دیا۔
 
 

شیئر: