سری لنکا میں ایک ہاتھی نے سڑک کے درمیان کھڑے ہو کر ایک بس کو رکنے پر مجبور کر دیا اور کھڑکی سے اپنی سُونڈ بس کے اندر ڈالی اور کیلوں کا ایک گچھا اُڑا لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہاتھی کی ویڈیو وائرل ہے جسے اڑھائی لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں اور اس ویڈیو کو بس کے کسی مسافر نے بنایا ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ ویڈیو سری لنکا کے شہر کتارنگاما کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا: معیشت کمزور مگر مٹھائی سونے کیNode ID: 516171
-
خاندان کے 22 افراد کو طوفان نگل گیاNode ID: 516321
-
پائلٹ جہاز اڑانے کے بجائے لوگوں کو نوڈلز کیوں کھلا رہے ہیں؟Node ID: 517207
ویڈیو می دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی سڑک کے درمیان کھڑا ہے اور ڈرائیور اسے دیکھ کر بس روک لیتا ہے اور اس کے بعد ہاتھی بس کی طرف آتا ہے اور ڈرائیور والی سائیڈ کی کھڑکی سے اپنی سُونڈ ڈرائیور کے سر کے اوپر سے گزارتے ہوئے اندر ڈالتا ہے اور کھانے کی چیزیں ڈھونڈنے لگتا ہے۔
بس کا ایک مسافر، ہاتھی کی سُونڈ میں کیلوں کا گُچھا پھنسانے کی کوشش کرتا ہے اور اس دوران دیکھا جا سکتا ہے ڈرائیور کا سر بری طرح سے ہاتھی کی سُونڈ کے نیچے دبے رہتے ہے اور وہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح کیلے ہاتھی کے قابو میں آجائیں اور جان چھوٹے۔
Daylight robbery on a highway. A forward. pic.twitter.com/QqGfa90gF5
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) November 11, 2020