Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی نظر میں مرد عورت میں کیا دیکھتا ہے؟

شرمیلا شخص عورت کی طرف دیکھنے سے گریز کرتا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سائیکالوجی کا انسانی تجربات کے مطالعے اور انسانی دماغ کا مختلف احساسات وجذبات اور مواقع پر رد عمل کا تجزیہ کرنے جانچ پڑتال میں اہم کردار ہوتا ہے۔
بسا اوقات خاموش حرکات انسان کے اندر کی احساسات کو بتلاتی ہیں جس سے ایک خاص پیغام یا جذبات کا اظہار کیا جاتا ہے جیسے نظروں سے مرد شخصیت کے بارے میں پہچان لیتا ہے خصوصاً جو لوگ اظہار مافی الضمیر میں کمزور ہوتے ہیں ان کے جذبات کے اظہار میں آنکھوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق مرد عورتوں سے تقریبا 65 فیصد بات چیت کے لیے آنکھوں پر انحصار کرتا ہے، اور اپنی نظر سے پسندیدگی، ناپسندیدگی، محبت وغیرہ کا پیغام بھیجتا ہے۔
الرجل میگزین کے مطابق ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ جو مرد پہلی ملاقات میں عورت کو غور سے دیکھتا ہے اس کے جسمانی ساخت کو بھی خوب دیکھتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پہلی نظر میں اسے وہ پسند آئی ہے اور اس کے اندر اپنی شریک حیات کو دیکھتا ہے جس کے بارے میں وہ سوچتا رہتا تھا گویا اسے حقیقی زندگی میں اپنے سامنے پاتا ہے۔
اسی طرح شرمیلا شخص عورت کی طرف دیکھنے سے گریز کرتا ہے اور مسلسل دیکھ نہیں سکتا جب کہ بے باک تیز نظروں سے آنکھ میں آنکھ ڈالتا ہے، جو شخص خاتون کے جسم پر نظر ڈالے اور اس کے لباس کی تعریف کرے گویا وہ اس کے ظاہر سے متاثر ہے جبکہ اس کی شخصیت سے کوسوں دور ہے۔
ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ مرد کا اپنے آبرو کو غیر ارادی طور پر اٹھانا اور غور سے دیکھتے ہوئے بات کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اس میں دلچسپی لے رہا اور مزید تفصیلات جاننے کی اسے تجسس ہے۔

شیئر: