تجربہ کاردوستوں سے مشورہ کرتے رہنا چاہیے، اس سے معلومات میں اضافہ ہو گا: فوٹو فری پکس
شاید اس بات کا جاننا سب سے مشکل ہے کہ ابتدا کہاں سے کی جائے۔ نئے ملازم کے طور پر اپنے آپ کو کمپنی اور نئی جگہ سے کیسے منسلک کریں؟
سب سے اہم بات یہ کہ آپ جو کام کرنا چاہتے ہو اس کی تصویر آپ کے ذہن میں واضح ہو، اس لیے یہ بڑا اہم ہے کہ آپ جب کام شروع کرنے لگیں تو آپ کا مکمل دھیان اس کی طرف ہو۔
ہم آپ کے لیے کچھ ایسی تجاویز پیش کر رہے ہیں جن کے ذریعے آپ کو اپنے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی، آپ کو ایسی نئی راہیں نظر آئیں گی جن پر چل کر آپ ترقی کر سکیں گے۔
1-اگر آپ کسی ایسی فیلڈ کا انتخاب کر رہے ہیں جس کا آپ کو تجربہ نہیں ہے لیکن کمپنی کی شرط تجربہ کا ر ہونا لازم ہے تو اپنی CVمیں اپنی غیر نصابی سرگرمیاں، مہارات اور اخلاقی پہلوؤں کو ضرور درج کریں، اس سے آپ کو موقع دیا جا سکتا ہے۔
2- رضاکارانہ خدمات سے صرف فلاحی تنظیموں کی مدد نہیں ہوتی۔ یہ آپ کے نیٹ ورک کو بھی وسعت دیتی ہیں۔
آپ کی سی وی میں اضافہ کرتی ہیں اور آپ کو ایسے نئے لوگوں سے جوڑتی ہیں جو آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کو نتیجہ خیز ہونے کے لیے کئی شعبوں میں کام مل سکتا ہے۔
کسی پیشہ ور تنظیم میں قائدانہ کردار ادا کریں، یا بصورت دیگر اپنے وقت کو اس انداز میں استعمال کریں جو آپ کے تجربے کی فہرست میں اضافہ کرے اور یہ ظاہر کرے کہ آپ نے اپنی صلاحیتوں کو استوار کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔
3-کام تلاش کرنے کا عمل سیکھتے رہنا چاہیے اور اسی پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے۔
ایسے لوگوں میں سے نہ بنیں جو بغیر کسی تجربہ کے نئے کاموں کے لیے درخواستیں بھیجتے ہیں اور بلاضرورت غلطیاں کرتے ہیں جیسے سوالوں کے جواب تیار نہ کرنا یا معلومات کا فقدان ہونا۔
انٹرنیٹ پر کئی ساری ویب سائٹس ہیں جن سے کام تلاش کرنے میں مدد لی جا سکتی ہے۔
4-اگر آپ CV میں متعلقہ کام کے بارے میں اپنے شوق کا اظہار کرتے ہیں تو اس سے آپ کو کام کرنے کےلیے منتخب کیا جا سکتا ہے۔
5-تجربہ کار اور اپنے سینیئر دوستوں سے مشورہ کرتے رہنا چاہیے، ان کے ساتھ بات چیت کی وجہ سے آپ کے تجربے اور معلومات میں اضافہ ہوگا۔ آپ پنی یونیورسٹی اور ادارے سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ ایسے لوگوں سے ملنے میں آسانی ہو۔
6- لنکڈن سے ضرور منسلک رہیں یہ ضروری نہیں کہ آپ کا اکاؤنٹ بھی ہو، اس کے ذریعے آپ ہر طرح کے کام کرنے والے لوگوں سے رابطہ میں رہ سکتے ہیں۔
لنکڈن پر ہزاروں لوگ ایسے موجود ہیں جو مختلف کاموں میں مہارت رکھتے ہیں یہ آپ کی کئی طرح سے مدد کرسکتے ہیں کم از کم آپ کو متعلقہ شعبہ تک رسائی دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔
7- اپنے آپ کو لوگوں سے رابطہ کرنے کے ہر طرح سے خوف سے آزاد کرلیں۔ اگر آپ اپنے دوستوں یا والدین کے دوستوں سے بات چیت میں ہچکچاتے ہیں تو اس کیفیت سے باہر آ جائیں اور ان سے بلاخوف بات چیت کریں۔
ان سے رابطہ کی وجہ سے آپ کو کام ملنے میں آسانی ہو گی۔