انڈیا میں یہ تہواروں کا موسم ہے اور دیوالی کے موقعے پر لوگ اپنے گھروں میں صفائی اور رنگ و روغن کراتے ہیں۔
اسی صفائی کے چکر میں ایک خاتون نے تین لاکھ کے زیورات کُوڑے میں پھینک دیے۔
ٹائمز ناؤ کی خبر کے مطابق مغربی ریاست مہاراشٹر کے پونے شہر کی ایک رہائشی اپنے گھر کی صفائی میں اس قدر منہمک تھیں کہ انہیں پتہ ہی نہیں چلا کہ کب انہوں نے تین لاکھ مالیت کے اپنے زیورات کُوڑے میں پھینک دیے۔
مزید پڑھیں
-
کچرا اٹھانے پر کہیں تنقید تو کہیں تعریفNode ID: 463281
-
دیوالی پر پٹاخوں کی گونج کم ہوسکتی ہےNode ID: 516601
-
بہار انتخابات: کیا بی جے پی میدان مار پائے گی؟Node ID: 516746
وہ اپنے گھر سے بے کار اور پرانی چیزیں نکال رہیں تھیں جس میں ان کا ایک ہینڈ بیگ بھی شامل ہو گيا۔ بہر حال تھوڑی دیر بعد انہیں خیال آیا کہ اس بیگ میں تو سونے اور چاندی کے زیورات تھے تو ان کے ہوش فاختہ ہو گئے کیونکہ کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑی کوڑا لے کر جا چکی تھی۔
انہوں نے فوری طور پر ایک مقامی سماجی کارکن کو مطلع کیا جنہوں نے پونے میونسپل کارپوریشن کو مطلع کیا اور ایک ٹیم اس ہینڈ بیگ کی تلاش میں لگ گئی۔
تھوڑی تگودو کے بعد ان کا ہینڈ بيگ مل گیا ورنہ ریکھا سلیوکا کے لیے یہ تہوار خوشیوں کے بجائے صدمے کا باعث ہو جاتا۔ بہر حال اس کے بعد ان کی خوشیوں کا دگنا ہونا فطری بات تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس میں چاندی کی پازیب، سونے کے منگل سوتر کے علاوہ دوسرے چھوٹے زیورات تھے۔
انڈیا میں ریکارڈ کی اپنی اہمیت ہے اور اسے بہت ہی تحسین کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔ انڈیا کی مغربی ریاست گجرات کے احمدآباد کے ایک چھ سالہ بچے نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ارحم اوم تلسانیا دوسری جماعت میں پڑھتے ہیں۔ انہوں نے سب سے کم عمر کے کمپیوٹر پروگرامر ہونے کا گینیز بک ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق ارحم اوم تلسانیا نے چھ سال کی عمر میں پائیتھن پروگرامنگ لینگویج امتحان میں کامیابی کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
Gujarat: Arham Om Talsania, a Class 2 student from Ahmedabad, created Guinness World Record as World’s Youngest Computer Programmer by clearing Python programming language exam at the age of six.
He says,"My father taught me coding. I started using tablets when I was 2 yrs old" pic.twitter.com/poOkKmcgAf
— ANI (@ANI) November 9, 2020
انہوں نے بتایا کہ ان کے والد نے انہیں کوڈنگ سکھائی ہے اور انہوں نے 'دو سال کی عمر سے ٹیبلٹ استعمال کرنا شروع کر دیا تھا'۔ تلسانیا کاروباری بننا چاہتے ہیں۔
انڈیا میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے اور تہواروں کی وجہ سے بازاروں میں بھیڑ بھی ہے لیکن کورونا کے تازہ کیسز روزانہ کی اوسط سے 50 ہزار کے قریب ہیں۔
ایسے میں شمال مشرقی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات بھی ہوئے جہاں سماجی دوری اور دوسرے قسم کے احتیاط کو بالائے طاق رکھا گیا۔
मास्क ज़रूरी है पर इतना भी नहीं कि दोस्त को अपना मास्क लगा दें. नतीज़ों के बीच देखिये बिहार चुनावों का विकट वायरल वीडियो.@Siddhantmt pic.twitter.com/sjSfyGxb4W
— The Lallantop (@TheLallantop) November 10, 2020
لیکن جب کیمرے کے سامنے کی بات آئی تو لوگوں نے کورونا کے لیے اپنی سنجیدگی کا اظہار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ وہ اس کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک فرد انٹرویو دینے کے لیے آگے آیا تو ان کے دوست نے اپنا استعمال شدہ ماسک انہیں لگا دیا۔
یہ ویڈیو انڈیا میں وائرل ہوا ہے۔ للن ٹاپ نامی ایک پورٹل نے اسے پوسٹ کیا ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ 'ماسک ضروری ہے لیکن اتنا بھی ضروری نہیں کہ دوست کو اپنا ماسک لگا دیں۔'
اس پر جہاں لوگوں نے مذاق اڑایا وہیں کسی نے لکھا کہ 'دوست کا ماسک ہے چلتا ہے' تو کسی نے 'لکھا کہ رسک بالکل نہیں لینے کا'۔
Dost ka mask chalta hai
— Atif Dongre عاطف ڈونگرے आतीफ डोंगरे (@AtifDongre) November 10, 2020