پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کی میزبانی سے شہرت پانے اور وزیراعظم عمران خان کے مسلسل ساتھ رہنے والے فیصل جاوید میڈیا انڈسٹری سے میدان سیاست میں پہنچے تو ان کی مختلف سرگرمیاں اور بیانات روایتی اور سوشل میڈیا سکرین کا حصہ بنتے رہے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے میچز کا انعقاد پہلی بار راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوا تو دیگر کرکٹ شائقین کے ساتھ فیصل جاوید بھی میدان میں پہنچے۔ ایسے ہی ایک مقابلے کے دوران وہ گراؤنڈ پر پڑا کچرا چنتے ہوئے کیمرے کی نظر میں آئے اور پھر یہ مناظر سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر نمایاں ہو گئے۔
مزید پڑھیں
-
’شائقین کا کام کراچی کنگز کے کوچ نے کیا‘Node ID: 460616
-
چینی روٹی: ’کلچرڈ گینگ آپ کو اپنا حصہ بنانے کو تیار ہے‘Node ID: 463241
-
’جب مایوس ہو تو کال کرنا میں تمہیں ہنسا دوں گا‘Node ID: 463266
سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر کیے جانے والے مناظر میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید گراؤنڈ میں باؤنڈری لائن کے باہر موجود کچرا سمیٹنے اور اسے ایک تھیلے میں ڈالتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان کے پس منظر میں تماشائیوں کے ساتھ ساتھ سنیکس کے ڈبے رکھے دیکھے جا سکتے ہیں۔
-As the crowd enjoys the cricket match! Senator @FaisalJavedKhan leads by example! Picking up the trash from around the ground! pic.twitter.com/f4wTGhy5jT
— Surkhel Yousafzai (@Surkhel1) March 5, 2020
چند روز قبل کراچی کنگز کے غیر ملکی کوچ ڈین جونز بھی اپنے ایسے ہی ایک عمل کی وجہ سے سوشل میڈیا کی گفتگو کا حصہ بنے تھے۔ وہ میچ کے بعد کھلاڑیوں کے ڈگ آؤٹ میں پھیلا ہوا کچرا اٹھا کر ڈسٹ بن میں پھینک رہے تھے۔
فیصل جاوید کی ویڈیو سامنے آئی تو متعدد سوشل میڈیا صارفین نے دعوی کیا کہ یہ پبلسٹی سٹنٹ ہے۔ جاوید ذاکر نامی ایک صارف نے فیصل جاوید کا اکاؤنٹ مینشن کرتے ہوئے لکھا ’یہ تو پکا شوٹ چل رہا ہے‘۔
حکمراں جماعت تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹس سمیت سوشل میڈیا کے متعدد صارفین انہیں اس عمل پر سراہتے بھی رہے۔
زوہیب خان نامی ہینڈل نے لکھا ’پاکستان کو صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔‘
چوہدری حمزہ نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ ہے نیا پاکستان۔۔۔‘ فیصل جاوید کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا ’اگر سب ایسا ہی سوچیں تو پاکستان میں ماحول کا مسئلہ حل ہو گا۔‘
جواب میں محمد تسلیم عمر نامی صارف نے ان سے اختلاف کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سٹیڈیم انتظامیہ کا کام ہے۔‘
شکیل رضا نامی صارف نے فیصل جاوید کے ناقدین کو تلقین کی اچھا کام کرنے والوں کی ستائش کی جانی چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ ’اگر کوئی اچھا کام کرے تو ان کو داد دینی چاہیے ناکہ اس کی حوصلہ شکنی۔‘
صارفین فیصل جاوید کی ویڈیو کے متعلق صفائی کا پیغام یا سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے طریقے پر گفتگو کرتے رہے تاہم ان کے اس عمل کو سراہنے والوں کی اچھی خاصی تعداد ان کے متعلق اپنے اچھے جذبات کا اظہار بھی کرتی رہی۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں