Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 562 سیاحتی مقامات سیاحوں کے خیر مقدم کے لیے تیار

سعودی عرب نے 2030 تک سیاحتی روڈ میپ تیار کرلیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزار ت سیاحت میں سرمایہ کاری کے مشیر عبدالمجید الناصر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے 2030 تک سیاحتی روڈ میپ تیار کرلیا ہے۔
’ اسے دو مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ میگا منصوبوں سے قبل 2022 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس پر ’سعودی عرب کو دریافت کرو‘ کے عنوان سے عملدرآمد کیا جائے گا‘۔
’دوسرا مرحلہ 2022 سے شروع ہوگا اور 2030  تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اسے ’سعودی عرب کے تجربے سے لطف اٹھا یے‘ کا عنوان دیا گیا ہے‘۔

ہوٹلوں کے لائسنس کا نیا نظام جاری کردیا جائے گا۔(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے بتایا کہ ’سعود ی عرب کے 562 سیاحتی مقاامات بین الاقوامی سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے چشم براہ ہیں۔ ان میں سے 24  نمایاں ترین ہیں اور 500 سیاحتی اہمیت کے حامل ہیں۔ تمام  تیاریاں مکمل کر چکے ہیں‘۔
الناصر نے بتایا کہ’ ہوٹلوں کے لائسنس کا نیا نظام چند روز میں جاری کردیا جائے گا‘۔
 مشرقی ریجن کے ایوان تجارت کے زیر اہتممام آن لائن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’وزارت سیاحت کا ہدف یہ ہے کہ 2030 تک ملک کی مجموعی قومی پیداور میں سیاحت کا حصہ دس فیصد تک ہو۔ سو ملین سیا ح مملکت آئیں اور سولہ لاکھ افراد کو روزگا ر مہیا ہو سکے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ سعودی نجی ادارے سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنے پروجیکٹ مکمل کرنے مواقع مہیا ہوں۔

شیئر: