تجدید پذیر توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا سیاحتی مرکز
’یہ دنیا کا واحد سیاحتی مقام ہے جہاں تجدید پذیر اور ماحول دوست توانائی پیدا کی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
بحراحمر ڈویلپمنٹ کمپنی نے کہا ہے کہ ریڈ سی پروجیکٹ میں تجدید پذیر توانائی استعمال کرنے کا معاہدہ کرلیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ’سیاحتی منصوبے میں مختلف مراکز میں تجدید پذیر توانائی کے لیے اکوا پارک کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے گیے ہیں‘۔
’معاہدے کے مطابق منصوبے کے لیے 650 میگا واٹ توانائی پیدا کی جائے گی جو ماحول دوست کے علاوہ تجدید پذیر ہوگی‘۔
’منصوبے میں سولر سسٹم اور پن چکیوں سے 210 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جسے مستقبل میں بڑھایا جاسکتا ہے‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’یہ دنیا کا واحد سیاحتی مقام ہے جہاں تجدید پذیر اور ماحول دوست توانائی پیدا کی جا رہی ہے‘۔
’دنیا کے منفرد منصوبے کے لیے کام کرنے والی عالمی کمپنی کا دنیا بھر میں مقام ہے جس کے ساتھ عالمی کمپنیوں کا تعاون حاصل ہے‘۔