Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگرد تنظیموں کے افکار کی ترویج پر 10 سال قید، 50 لاکھ جرمانہ

’سوشل میڈیا پر بھی کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنے سے سزا ہوسکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے دہشت گرد تنظیموں کے افکار و نظریات کی ترویج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر 10 سال قید اور 50 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیورشن نے کہا ہے کہ ’وہ تمام تنظیمیں جنہیں دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیا گیا ہے، ان کی ویب سائٹ بنانا، ان کے افکار و نظریات کی ترویج کرنا اوران سے وابستگی اختیارکرنا جرم ہے‘۔
ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ’ویب سائٹس کے علاوہ سوشل میڈیا کے کسی بھی ذریعہ پر دہشت گرد و شدت پسند تنظیموں کی تائید کرنا، ان کی حمایت کرنا اور ان کے افکار و نظریات کی ترویج کرنا بھی جرم ہے‘۔
’سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کے ساتھ کسی بھی قسم کی وابستگی یا ہمدردی کے اظہار پر بھی مذکورہ بالا سزا ہو سکتی ہے‘۔

شیئر: