Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھوں سے ووٹوں کی گنتی، بائیڈن پھر فاتح

تین ریاستوں میں ججز نے ٹرمپ کے ووٹ کی گنتی سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے قانونی جواب دیے ہیں۔ فائل فوٹو: ان سپلیش
امریکی ریاست جارجیا میں ووٹوں کی ہاتھوں سے گنتی میں جو بائیڈن کی تین نومبر کو ہونے والے انتخابات میں جیت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی الیکشن کے نتائج مسترد کرنے کے ارادے مزید سکڑ گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرمپ کے جارجیا میں ووٹوں کی گنتی پر شبہات کے باوجود چھ دن کے دوران ہاتھوں سے ہونے والی گنتی کے نتائج متوقع تھے۔
نتائج کے حوالے سے ٹرمپ کی نئی منصوبہ بندی سے واقف تین افراد کا کہنا ہے کہ وہ اب الیکشن دوبارہ کروانے کے بجائے اہم ریاستوں میں موجود ریپبلکن پارٹی کے قانون سازوں کو الیکشن کے نتائج نظر انداز کرنے کے لیے قائل کرنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ کی مہم کے تحت، ان ریاستوں میں جن میں جو بائیڈن جیتے ہیں، الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کے لیے کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں لیکن الیکشن افسران کا کہنا ہے کہ بڑی بے ضابطگیوں کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
جمعرات کو تین ریاستوں میں ججز نے ٹرمپ کے ووٹوں کی گنتی سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے قانونی جواب دیے ہیں۔
دس ریاستوں کے گورنرز کے ساتھ بات کرنے کے بعد جو بائیڈن نے ٹرمپ کے الیکشن نتائج سے متعلق بیانات کو 'مکمل طور پر غیر ذمادارانہ' قرار دیا ہے۔
جو بائیڈن کا کہنا تھا ’اس سے ہمارے ایک ملک کے طور پر رہنے کے حوالے سے برا پیغام گیا ہے‘

شیئر: